گھروں میں گھس کر فائرنگ کرنے اور عورتوں ، بچوں کو ڈرانے دھمکانے کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار

بٹگرام پولیس کا بڑا ایکشن

ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ طاہر ایوب خان کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان نے بدوران سپیشل ناکہ بندی 2 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
(1) عبدالغفور ولد سمندر قوم گجر سکنہ بنسیر باڑ شملائی
(2)شیرین خان ولد طوطا خان قوم گجر سکنہ بنسیر شملائی
لوگوں کے گھروں میں گھسنے ، ڈرانے دھمکانے اور فائرنگ کرنے کی اجازت کسی کو بھی حاصل نہیں ۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
آپ کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہےبٹگرام پولیس کا اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں