مانسہرہ عمران خان کی گرفتاری پی ٹی آئی نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔

عمران خان کی رہائی تک پر امن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ ۔

احتجاجی کیمپ میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی شرکت گزشتہ روز ضلعی صدر پی ٹی آئی بابر سلیم سواتی کی جانب سے انصاف سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی کیمپ کاقیام عمل میں لایا گیا کیمپ میں بابر سلیم سواتی۔شاہدرفیق خان ۔سردار خان ۔تیمورسلیم سواتی سمیت کارکنوں نے شرکت کی اور عمران خان کی گرفتاری پراحتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پربابرسلیم سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارٹی قیادت احتجاج کے حوالہ سے جوبھی حکم کرے گی اس پرعمل کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چارسالہ دور اقتدار میں ملک کی آزاد خارجہ پالیسی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئیے اقدامات اٹھائے پنجاب اور کے پی کےعوام کومفت علاج معالجہ کیلئیے صحت کارڈ کااجراء کیاگیا اور کسانوں کوکسان کارڈ پرسہولیات دی گئیں ۔عمران خان کی عدالت عالیہ سے توڑ پھوڑ کرکے گرفتاری کی گی انھوں کہا کہ پارٹی قیادت نے پرامن احتجاج کی کال کی ہے یہ ملک اور املاک وادارے ہمارے ہیں پارٹی قیادت احتجاج کے حوالہ سے جوکال دے گی ہم اس پرعمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں