مانسہرہ ناصر خان اور مسرور شاہ کے قتل میں گرفتار ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مانسہرہ چکیاہ بائی پاس روڈ پر قتل ہونے والے دبئی پلٹ دوستوں ناصر خان اور سید مسرور شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزمان جواد سكنہ بلوچستان حال پنڈی احتشام اورعمیر ولد منیر سكنہ مانسہرہ کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر ناصر خان اور مسرور شاہ کو قتل کر دیا تھا پیشی کے موقعہ پر مدعی پارٹی نے ایک ملزم احتشام کے رشتہ داروں پر حملہ کر دیا تاهم پولیس نے دونوں پارٹیوں کو الگ کرتے ہوے حالات کو کنٹرول کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں