مانسہرہ بڑی خبر .تین ركنی ڈکیت گروہ نے اور بھی وارداتیں کیں

ناصر خان اور مسرور شاہ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا گیا

تین ركنی ڈکیت گروہ نے اور بھی وارداتیں کیں ۔۔۔افسران کی پریس کانفرنس
قاتل میڈیا کے سامنے پیش ۔

مانسہرہ بائی پاس چوک دوہرے قتل وڈکیتی میں گرفتار ملزمان دوروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے ملزمان سے آلہ قتل اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد .گزشتہ روز اے- ایس- پی- نایاب رمضان نے ایس- پی انوسٹیگیشن مزمل شاہ کے ہمراہ صحافیوں کوبتایاکہ 29 اپریل کو بائی پاس روڈ پر شاپ میں ملزمان ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوِے اور مذاحمت پر ناصر خان اور مسرور شاہ کوقتل کرکے فرار ہوگئے. مذکورہ اندھے قتل کیس کی پولیس نے تفتیش شروع کی اور واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی 089کوٹریس کیا گیا اور واقہ میں ملوث تین ملزمان عمرفاروق ولدمنیرسکنہ جلو۔جواد ولدمحمدالیاس سکنہ پنڈی اور محمداحتشام ولدمحمدمسکین سکنہ بسندھ کوبھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاگیا. عدالت نے دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کوپولیس کے حوالے کیاہے ملزمان سے آلہ قتل اور چھیناگیاسامان بھی برآمد کیا گیا ملزمان نے دوران ڈکیتی مذاحمت پر ناصر خان اور مسرور شاہ کوقتل کیا اس موقع پر مقتولین کےورثاء نے پولیس کی کارکردگی کوسراہا اورچئیر مین این سی بیلہ اکبرخان عامر خان اوردیگر نے پولیس افسران کو بروقت ملزمان کی گرفتاری پرہار بھی پہنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں