60 سالہ بزرگ شہری کو چھری مار کر زخمی

تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ رحمانیہ مسجد میں نماز فجر ادا کرتے ہوۓ 60 سالہ بزرگ شہری کو چھری مار کر زخمی کرنے والے ہمشیریاں کے رہائشی شعیب ولد زرمت کو نماز کے لیئے آۓ ہوۓ نمازیوں کی مدد سے گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ خاکی میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اس سے قبل بھی فون پر جان سے مارنے دھمکیاں دی ہیں پر میری ملزم کے ساتھ کوئ بھی عداوت یا رنجش نہیں ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں