پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 43واں پاسنگ آوٹ

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 43واں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف اضلاع سے اے ھوے 847 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا.

43 واں پاسنگ آوٹ پریڈ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rehman اور ASP مانسہرہ نایاب رمضان ڈی ایس پی ایڈمن ساجد فاروق خان چیف لاء انسٹکٹر ارشد خان لائن آفیسر PTS مانسہرہ کے تمام اساتذہ صاحبان پولیس افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران نے شرکت کی .

ڈی آئی جی ٹریننگ جناب کیپٹن ((ر)) فیروز شاہ صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں آج مورخہ 05 مئی بروز جمعہ المبارک کو (43) ترتالیس واں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب ڈاریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rehman صاحب ASP نایاب رمضان ڈی ایس پی ایڈمن ساجد فاروق خان تھے پاسنگ آوٹ پریڈ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا.
43 واں پاسنگ آوٹ پریڈ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rehman اور ASP نایاب رمضان ڈی ایس پی ایڈمن ساجد فاروق خان چیف لاء انسٹکٹر ارشد خان لائن آفیسر تمام PTS اور ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران نے شرکت کی

ڈاریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rehman نے ASP مانسہرہ نایاب رمضان کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رھنے غیر جانب داری کارہائے منصبی کو احسن طریقے سے انجام دھی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رھنے کا خلف اٹھایا.
پاسنگ آوٹ پریڈ میں مجموعی طور پر خیبر پختون سے تعلق رکھنے والے 847 پولیس ملازمین نے حصہ لیا اور پاسنگ آوٹ میں شریک ھوئے دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بسٹ اف پریڈ) (بسٹ اف لاء) اور (بسٹ اف فائر) ریگروٹس میں اور تمام اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں جناب ڈاریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rehman صاحب نے انعامات تقسیم کیے.

اور اس موقع پر جناب ڈاریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ PSP Tahir ur Rhman نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ھونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ھوتا ھے دوران تربیت کافی سختیوں اور مشکلات سے گزرنا پڑتا ھے مگر یہ آپ کے مستقبل میں بہت ساری آسانیاں بھی پیدا کرتی ھے اہلکار ٹریننگ سکول سے زیادہ علم تربیت اور تجربہ حاصل کر کے نکل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرینگے یہاں سے تربیت حاصل کرکے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ھوے آپنے ملک و قوم کی حفاظت ہمارا اولین فرض ھے اور مجھے امید ھے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کرینگے ڈائریکٹر صاحب نے کہا کہ شہداء پولیس تمام سیکورٹی فورسز کے شہداء کی اس وطن عزیز کے لیے ڈی گئ قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

ڈی آئی جی ٹریننگ جناب کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی زیر نگرانی اور انکی سربراہی میں خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع سے اے ھوے آج 847 جوانوں نے ٹریننگ مکمل کی اور PTS کے انسٹکٹر صاحبان کی انتک محنت اور لگن کا نتیجہ ھے جس پر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے تمام اساتذہ صاحبان اور دیگر افسران مبارک باد کے مستحق ھے اور اساتذہ صاحبان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.

مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے جس پر جس پر شایقین نے داد دیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں