ہری پور .خانپور میں خوفناک حادثہ، 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

ہری پور کے علاقے خانپور ویجیاں سٹاپ کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل، سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 16/17 سالہ عباس علی موقع پر جانبحق ہوگیا جسے ریسکیو 1122 خانپور کی ٹیم نے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کیا، 18 سالہ یاسر ٹراما سینٹر منتقلی کے دوران جانبحق ہوگیا جبکہ 15 سالہ ابرار کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تمام زخمی نوجوان کا تعلق کوٹ نجیب اللہ سے ہے اور تینوں نوجوان کوٹ نجیب اللہ اسکول کے طالب علم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں