پار ا چنار میں فائرنگ سرکاری سکول کے ،سات اساتذہ جاں بحق

تری مینگل ہائی سکول میں میٹرک کے امتحانات جاری تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔

ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد مختلف واقعات میں آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
پولیس ذرائع کے مطابق اپر کرم میں شلوزان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے چلتی گاڑی پر فائرنگ سے محمد شریف نامی شخص جاں بحق ہوگیا واقعے کے بعد تری منگل ہائی سکول میں مسلح افراد نے گھس کر سات سکول ٹیچرز کو قتل کردیا جن میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد علی اور علی حسین بھی شامل ہیں طوری بنگش قبائل سے تعلق رکھنے والے اساتذہ تری منگل ہائی سکول میں امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ان واقعات کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی واقعے کے بعد ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستے سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردئیے گئے جبکہ کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک امتحانات نامعلوم مدت کیلئے ملتوی کردئیے گئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری ، انجمن حسینیہ کے سیکٹری عنایت حسین ، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل حسین نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بے گناہ اساتذہ کے قتل کو بہیمانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم واقعات سے ضلع کرم کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے رہنماؤں نے اس قسم عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں