ڈی پی او-مانسہرہ کی کھلی کچری. شہری پھٹ پڑے

مانسہرہ ڈی پی او مانسہرہ کی کھلی کچہری ۔منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کااعلان منشیات فروش چوبیس گھنٹوں کے اندرمانسہرہ چھوڑ دیں ورنہ پولیس انکے گھروں کومسمار کر کے انھیں خود نکالے گی.
قتل وغارت کی روک تھام کیلئیے شہری برداشت کامظاہرہ کریں گزشہ روز تھانہ سٹی میں منعقدہ کھلی کچہری میں اے ایس پی نایاب رمضان ۔ڈی ایس پی محمدارشد ۔ایس ایچ او محمدجاوید صدر انجمن تاجران حاجی ہارون الرشید ۔حاجی محمدحنیف ۔بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہریوں حاجی ہارون الرشید۔حافظ اعجاز۔سید شبیرحسین شاہ ۔حاجی محمدحنیف ۔طاہرسواتی کی طرف سے زمینوں پر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضہ۔جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے متعلق اپنی تجاویز دیں ڈی پی او ظہوربابرآفریدی نے کہاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیع ہے مانسہرہ ضلع کی آبادی پچیس لاکھ سے زیادہ ہےمانسہرہ میں زمینوں پرقبضہ اور منشیات کے مسائل زیادہ ہیں قتل کے درج مقدمات زیادہ تر دشمنی کے ہیں جنمیں ملزمان گرفتار پولیس نے کئیے ہیں ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کل سے اپریشن کاآغاز کیا جائے گا شہری ایسے عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں اگر یہ ملزمان اپنے جرم سے باز نہیں آئے توانکے گھروں کومسمار کیاجاِے گا انھوں نے کہا کہ قتل کے واقعات کی توک تھام کیلئیے شہری برداشت کامظاہرہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ جس پولیس آفیسراور اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلق ثابت ہوا تو انکے خلاف کاروائی کر کے انھیں مانسہرہ میں نہیں چھوڑا جائے گا میرے آفس کے دروازے شہریوں کے لئیے کھلے ہیں ۔شرکاء کی طرف سے جاوید خان کی سٹی میں تعنیاتی کاخیرمقدم کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں