ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام کا کریک ڈاؤن

بٹگرام ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام کا بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،بغیر کاغذات،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مسلسل جاری۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام نے بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،بغیر کاغذات ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں کو چالان کیا اور متعدد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات اور پولیس لائن گرائونڈ میں بند کیے گئے جنکو ہیلمنٹ لانے پر اور دیگر کوائف پورے کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔۔والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل نہ دیں۔ ہلمیٹ محفوظ سفر کا ضامن ہے عوام سے التماس ہے کہ موٹرسائیکل پر سفر کے دوران حادثات سے بچنے کیلئے ہلمیٹ کا استعمال ضرور کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں