رضاکاروں کے درمیان جائنٹ ٹریننگ سیشن

ریسکیو 1122 مانسہرہ اور سول ڈیفینس کے رضاکاروں کے درمیان جائنٹ ٹریننگ سیشن۔

سیکرٹری ریلیف رہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ، ڈی جی ریسکیو 1122 اور ڈائیریکٹر سول ڈیفینس خیبر پختون خواہ کے ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ جناب حفیظ الرحمن صاحب کے زیر نگرانی سول ڈیفینس کے رضاکاروں کے لئے اسٹیشن 11 میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری۔

ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز آج سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے، حفاظتی اقدامات، اپنے حفاظتی آلات (PPE) اور ابتدائی طبی امداد, CPR, choking, patient shifting,کی حوالے سے آگاہ کیا۔

ٹریننگ کا مقصد سول ڈیفینس کے رضاکاروں کو مزید اس قابل بنانا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ مزید پروفیشنل طریقے سے کام کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں