مانسہرہ بد امنی اور منشیات فروشی کے خلاف نوجوان متحد

مانسہرہ میں بگڑتی ہوئی امن وآمان کی صورتحال اور نوجوانوں میں نشے کی لت کے حوالے نوجوانوں کااجلاس جلدسول سوسائٹی کے زیراہتمام ریلی کے انعقادکابھی فیصلہ ۔
گزشتہ روز منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں چئیر مین زاہد لودھی سعیدخان ۔ ڈاکٹر محمداشفاق۔مصدق شاہ اور نوجوانوں نے شرکت کی اجلاس میں مانسہرہ میں منشیات آئس۔ہیروئن چرس کے عام استعمال اور اور منشیات فروشی پر تشویش کااظہار کیاگیا .
اس موقع پر مقررین نے کہاکہ جلد اس سلسلہ میں پرامن ریلی بھی سول سوسائٹی کے زیراہتمام نکالی جائے گی انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک وقوم کی امید اور سہارہ ہیں۔
آئیں سب مل کر مانسہرہ کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں