مانسہرہ . جے- یو -آئی کا تمام حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان

جمیعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب امیر صدر متحدہ مجلس عمل امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ ،جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود نے جامعہ امدادیہ ڈب نمبر دو مانسہرہ میں جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور امیدوار کا جلد اعلان کردیا جائے گا جمعیت علماء اسلام عوام کی بلاتفریق خدمت اور ان کے مسائل حل کریں گے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کے فنڈز سے مانسہرہ کی روڈز پر کام جاری ہے جلد افتتاح کر دیا جائے گا اجلاس سے شیخ الحدیث مولانا سید شاہ عبدالقادر ،شہزادہ گشتاسب خان ، ملک نزر ،ملک نوید، فہدحبیب تنولی ، سردار وقار الملک ایڈووکیٹ، مولاناڈاکٹر سعید عبداللہ ، امجد سالار خان ، مولانا قاضی اورنگزیب ،قاری اشرف علی جدون، مولانا رضوان الحق ،سید مظفر شاہ ، فضل الرحیم ،حافظ محب الرحمان قریشی،مولانا شجاع الدین دیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کارکن آئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پانچویں تحصیلوں میں تحصیل جماعتوں کے زیر اہتمام سمینار منعقد کیے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مرکزی و صوبائی گورنمنٹ کے ذریعے عوام کی بھرپور خدمت کی جائے اجلاس میں مفتی عبدالشکور رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش گیا اجلاس میں مفتی عبدالشکور رحمتہ اللہ علیہ کی حجاج کی خدمت کو سراہا گیا
اجلاس میں ضلعی عمومی کے رکن مفتی محمد عثمان شہید مولانا عبد الحنان کی وفات پر جو اسے قبل مجلسِ عمومی کے اجلاس میں شریک تھے انکے لیے دعائے مغفرت کی اجلاس میں قاری عبدالمالک کی والدہ قاری بشیر کی ہمشیرہ کی وفات پر دعاء مغفرت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں