سی پیک بٹل ٹنل کے قریب بٹگرام سے مانسہرہ کی جانب جانے والی مہران آلٹوسامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی .
جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا .
زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع بٹگرام سے بتایا جا رہا ہے.
جن میں شاد محمد ولد عبدالصادق ساکنہ شنگلی بالا نصیب اللہ ولد محمد حسن ساکنہ کنڈو آلائی شامل ہے ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے.
