چبیس گھنٹے میں پانچ افراد قتل

عوام کی جان و مال غیر محفوظ
قتل و غارت گری اور بد امنی کا نوٹس لیتے ہوے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر افریدی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اورنگزیب کو لائن حاضر کر دیا
مانسہرہ میں ایک ماہ کے دوران تیس سے زائد افراد قتل ہوے .

چکیاہ بائی پاس پر دبئی پلٹ دو افراد کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات اس وقت قتل کر دیا گیا جب وه ٹک شاپ پر بیٹھے تھے ناصر خان اور سید مسرور شاہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق قتل سفید رنگ کی الٹو گاڑی میں آئے اور دو افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے قتل ہونے والے دونوں افراد دبئی میں ایک ساتھ کام کرتے رھے اور دونوں دوست تھے پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ***

مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود شا ہںوازٹ چوک میں تلخ كلامی پر عظیم نامی شخص نے گولی مار کر دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا
قاتل کا جھگڑا مقتول ثاقب شاہ کے ساتھ ہوا جسے گولی مارنے کے دوران ہی زد میں آ کر جواد بٹ نامی نوجوان بھی جان بحق ہو گیا
مقتول کے لواحقین نے قاتل کے فرار ہونے پر مقتول ثاقب شاہ کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

مانسہرہ مقتولین ناصر خان اور مسرور شاہ کا آخری دیدار

مانسہرہ تھانہ سٹی کی حدود گنڈہ کسی میں حسرت نامی نوجوان نے تلخ كلامی پر اپنے سگے بھائی محسن کو گولی مار کر قتل کر دیا
ملزم فرار ہو گیا پولیس نے تیسرے بھائی کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر لی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں