لوہر کوہستان ٹریفک حادثہ

دو افراد شدید زخمی
کوہستان، لوئر کوہستان تھانہ پٹن کے حدود جانچل کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
علاقہ جانچل کے مقام پر سوزوکی گاڑی نمبریKS 9716 حادثے کا شکار، گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار دو افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق جلکوٹ اپر کوہستان سے ہے۔ واقعے کا اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ایس ایچ او تھانہ پٹن ہمراہ نفری پولیس کے جائے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا۔زخمیوں میں فضل الرحمن ولد حاجی اکبر اور عبدالرحمن ولد راحت ساکنہ جلکوٹ اپر کوہستان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں