سرنویلی چائےخانہ ہوٹل آ تشزدگی جل کرخاکستر

شنکیاری فائر برگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل جل گیا بیس لاکھ کا نقصان

رات کا منظر

حنیف خان سواتی سیریاں دھڑیال نے سرن ویلی میں سیاخت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کے لئے میرا سواتی آباد دھڑیال میں چائے خانہ کے نام سے لاکھوں روپے خرچ کرکے ھوٹل تعمیر کروایا جسے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جس سے ھوٹل مکمل طور پر جل کر راکھ بن گیا جس سے بیس لاکھ سے زائد کا نقصان ھوا .یہاں یہ بات کرنا ضروری سمجھتا ھوں شنکیاری جیسے تجارتی شہر میں ھمارے منتخب کردہ عوامی نمایندوں کی نااھلی کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ھونے کی وجہ سے اتنا نقصان ھوا .اگر فائر بریگیڈ کی گاڑی شنکیاری میں ھوتی تو پانچ منٹ کے اندر وھاں پہنچ آگ بجھا سکتی تھی. اب وقت آ گیا ھے کہ ھمیں اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنا ھو گی ورنہ اسی طرح عوام کو آگ لگنے کی صورت میں لاکھوں کے نقصانات ھوتے رھیں گے.

آگ بجھنے کے بعد کا منظر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں