ریسکیو 1122 نے مثال قائم کر دی

سست روی کا شکار محکموں کے لیے بہترین ماڈل ۔ ریسکیو نےپانچ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی کہ پانچ ایام میں کیا کیا خدمات پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ نے عید الفطر کے 5دنوں کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ کی سربراہی میں عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے عید الفطر کے دوران 29مختلف نوعیت کے واقعات میں بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں. ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 18 میڈیکل ، 07 ٹریفک حادثات ،2 گولی لگنے کے واقعات اور 2 مختلف ریکوریز ایمرجنسیز میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔
روزمرہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 29 ریفرل ایمرجنسیز میں مختلف حادثات میں زخمیوں اور دیگر مریضوں کو ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتال منتقلی میں بھی شب و روز خدمات سرانجام دیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا ریسکیو ادارہ اپنی پروفیشنل مہارت کا عملی ثبوت پیش کر کے عوام میں بہت قلیل مدت میں ایک اچھا نام کما چکا ہے۔ جو کسی بھی سست محکمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔مزید جاری ہے

rescuing after being shot
۔

آج بھی تازہ رپورٹس کے مطابق مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ نزد فوجی فاؤنڈیشن شاہین کیمسٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ پھیل گئی ۔
آگ کی کال ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر فائر وہیکل نے ریسپانس کیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔ دیگر مارکیٹ کو بھی آگ کی لپیٹ سے بچا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں