مانسہرہ بالاکوٹ محکمہ جنگلات کے تحت تعلیم دینے والے سکول “تھائی سکول آف فارسٹ ایبٹ آباد” کے 86ویں لانگ کورس کے تربیتی سٹاف کی تربیت کی گئی. فارسٹ گارڈز میں پودوں کی افزائش کے لئے پودے لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
فتح محمد خان، آصف حیات خان، محمد وسیم اور یاسر خان جیسے انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی میں تربیتی سٹاف کی مشق کرائی گئی۔

مطالعاتی دورہ بالاکوٹ کے دوران، تربیتی سٹاف کو جنگلات کی حفاظت سے متعلقہ امور کے بارےمیں موقعہ پر آگاہی لیکچر دیا گیا جس میں انسٹرکٹر فتح محمد خان اور ایس ڈی ایف او بالاکوٹ جنید خان نے تربیتی فارسٹ گارڈز کو محکمہ جنگلات کے جملہ شعبہ جات سے متعلق آگاہی دی۔
تربیتی فارسٹ گارڈز شریک تھےجو واٹر شیڈ، ڈیمارکیشن، فارسٹ، ورکنگ پلان، وائلڈ لائف سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن کی گہری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انسٹرکٹرز نے تربیتی فارسٹ گارڈز سے متعلق جنگلی پودوں کی افزائش اور حفاظت سے متعلق تربیتی سیشن بھی کیا۔

Good