گندم کی فصل کٹائی کا دیسی طریقہ جاری

گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری۔ ہزارہ کے ضلع مانسہرہ کی اگر بات کی جاے تو بعض مقامات پر فصل مکمل تیار ہو چکی ہے اور کٹائی شروع ہے۔
زمینداروں نے اپنا منصوبہ تیار کر رکھا ہوتا ہے کہ وہ کتنے ایام میں خود یا مزدوروں سے کٹائی کروائیں گا۔ یا پھر حشر ڈال کر کام تمام کیا جاے گا۔ ہر کسان الگ الگ فارمولا رکھتا ہے۔
بارش برسنے سے پہلے ہی اب بعض گندم کو ہاتھ لگا چکے ہیں اور جنھوں نے چند دنوں میں اس پر پنجہ آزمائی کے بعد قصہ تمام کر دینا ہے۔
واضح رہے کہ چھوٹے زمینداروں کا یہ علاقہ کٹائی کے لیے مشینوں کا استعمال نہیں کرتا ۔ تاہم اس کے باوجود محنت کش طبقہ اپنا کام اپنی مدد آ پ ہی جاری رکھے ہوے ہے۔
گندم کو کاٹنے کے ساتھ سلیقے سے اسکو اس ہی کی دیسی رسیاں بنا کر پہلے مرحلے میں کھیت کے اندر اس ہی مقام پر مینار کی شکل میں اکھٹا مگر تعداد کا لحاظ رکھ کر لگایا جاتا ہے ۔
فصل کی کٹائی اور اسکو سنبھالنے کا عمل ایک مکمل علم ہے۔ جس کو کسان بہتر جانتے ہیں اور کوی رسک نہیں لینا چاہتے جس کے بنیاد ممکنہ خطرہ کا باعث بن کر تیار گندم سے محروم ہونا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں