قمار بازوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جوے کی بڑی محفلیں الٹ گئیں۔قانون تیزی سے حرکت میں کام دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس تھانہ کینٹ کی کاروائی ، بانڈہ دلازاک میں جوئے کی محفل پر چھاپہ 06 قمار باز داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی سمیت گرفتار اور مقدمہ درج۔ پولیس۔
گزشتہ روز اے ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او کینٹ علی خان نے بانڈہ دلازاک میں کاروائی کے دوران شوکت ولد اشرف ، گوہر الرحمن ولد گل حسن ، حسرت ولد گل حسن ساکنان نملی میرا ، اعجاز ولد صابر سکنہ سپلائی ، سرفراز ولد لطیف سکنہ کیہال اور زعفران ولد فیض سکنہ بانڈہ فیض کو تاش کے پتوں پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں داو پر لگی رقم 72ہزار روپے سمیت گرفتار کر لیا ، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں 5GO, کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔مزید پڑھیں:
اسی طرح دو روز قبل ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی بانڈہ بٹنگ میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 6 قمار باز گرفتار کے لیے تھے اور پولیس نے مرغوں کے ساتھ جوے بازو کو مرغا بنا دیا ، اور مقدمہ درج ہوگیا۔
جیساکہ ایڈیشنل ایس ایچ او میرپور خورشید خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بانڈہ بٹنگ کے مقام پرمحمد علی ولد اقبال سکنہ منڈیاں ، جاوید ولد علی زمان سکنہ بانڈہ بٹنگ ، کامران ولد سلطان سکنہ ملک پورہ ، ثاقب ولد زرین سکنہ بانڈہ علی خان ، نسیم ولد عزیز سکنہ بانڈی قاضی اور سیف الرحمن ولد علی اصغر سکنہ میرپور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی رقم 15 ہزار روپے اور مرغے برآمد کر لیے ،جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں 5GO کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں