لاٹری کے متعلق آپ کتنا جانتے ہیں

آ ر یا پار، جوے کا کھیل پاکستان میں غیر قانونی ہے تاہم اسکے باوجود دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ناموں جیساکہ لاٹری، کرکٹ کھیل،گھڑ سواری، تاش کارڈ، لڈو کھیل اور اسی طرح مختلف حربوں کے ذریعے جوا لگا کر سادہ لوح افراد سے رقم بٹور کر غیر قانونی کمای کی جاتی ہے اور سادہ لوح لوگ اپنی دولت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حلال طریقہ سے امیر ہونے کا جھانسہ دے کر نوسرباز آ ے روز جوے کے نئے نئے برانڈز متعارف کروا چکے ہیں۔
ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کی حدود میں پولیس نےجواریوں کو گرفتارکیا اور جوۓ پر لگی رقم بھی برآمد کی ۔ ملزمان میں ولایت خان ، شیر محمد اور جہانزیب شامل ہیں۔ جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دنیا کے اکثر ممالک میں آن لائن لاٹریوں کا جوا بھی بڑی تیزی سے پروان چڑھ کر تباہی پھیلا رہا ہے۔
پاکستان کے شہریوں کے لیے 1977 ایکٹ کے روشنی سے جوے پر پابندی عائد ہے۔ رپورٹس کے مطابق جوے کے کھیل کی ابتدا زمانہ قدیم یونان سے جڑی ہوئی ہے۔
جوے کا کھیل ایک چانس کی حیثیت رکھتا ہے۔ آ ر یا پار ،چلو قسمت آ زماتے ہیں جیسے نعرے جوے باز لگاتے رہتے ہیں۔
قانون کی مضبوط گرفت کے باعث پاکستان میں جوے سے جڑی خبریں بہت کم ہیں اور رحجان نہ ہونے کے برابر ہے اگر دنیا کے ٹاپ جواری ممالک کے ساتھ موازنہ کیا جاے۔
ڈیجیٹل میڈیا پر جاری جوے کے کھیل کو روکنے کے لیے حکومتی بنائے گئے اداروں کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ اور مزید قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوام کو آ گاہی مہم اور سرگرمیوں کا حصہ بنانا بھی وقت کا تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں