ڈکیتوں نے دس لاکھ کے لیے تاجران پر فائر کھول دیئے

دن دیہاڑے نامعلوم ڈکیت گروہ نے اسلحہ لہراتے ہوے تاجران سے دس لاکھ رقم مذاحمت پر فائر کھول کر زخمی کر نے کے بعد ویرانے میں روپوش ہوگئے۔ پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شہر کے مغرب میں واقع گوجرہ پل پر نامعلوم ڈاکوؤں نے آٹا کے تاجر جاوید اقبال اور انکے ڈرائیور یوسف کو رکنے کا اشارہ کیا ،نہ رکنے پر مبینہ ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے دونوں کو چلتی گاڑی میں زخمی کر دیا اور موقع سے با آسانی فرار ہوگئے۔ معلوم ہوا کہ زخمی تاجر مانسہرہ شہر کا ہول سیل آٹا ڈیلز ہے۔ جو پرچون فروشوں سے رقم وصول کر کے مانسہرہ شہر کی طرف واپس ذاتی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ پہاڑوں سے گھرا روڈ اچانک انکے لیے آفت بن گیا۔ تاجران نے دس لاکھ رقم بچانے کے لیے ڈاکوؤں سے گولیاں کھا ئیں جن کو زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔
زخمیوں نے میڈیا کو بتایا کہ”انکے پاس دس لاکھ کیش تھی جو وہ پرچون تاجروں سے گرای کر کے واپس لوٹ رہے تھے اور انکی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی عداوت نہیں”.
اے ایس پی مانسہرہ رمضان نایاب فوری طور پر زخمیوں سے وقوعہ سے متعلق معلومات کے لیے ہسپتال پہنچ گئی۔اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔
جبکہ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آ فریدی جاے وقوعہ پر پہنچے اور ڈی ایس پی سرکل اوگی اور تھانہ ایس ایچ او پھلڑہ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تھانہ پھلڑہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کرنے کے بعد تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں