اساتذہ کی کمی تعلیم میں رکاوٹ کا باعث

مانسہرہ وادی گھنول کے طلباء وطالبات کا مستقبل داٶ پر لگ گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر مانسہرہ ،وزیر تعلیم نے وادی گھنول کے تمام سکولوں سے منہ پھیر لیا ۔گورنمنٹ ھائی سکول گھنول سمیت گھنول کے 9سکولوں میں عرصہ دراز سے اساتذہ کی شدید کمی کے باعث وادی گھنول کے غریب طلباء وطالبات پر تعلیم کے درواز ےبند ھونے لگے۔طلباء کےگورنمنٹ ھائی سکول گھنول میں اس وقت ایس ایس ٹی کی ایک ، سٹی کی دو،قاری کی ایک، طالبات کے گورنمنٹ ھائی سکول میں ایس ایس ٹی \(ایم پی) کی ایک، ایس ایس ٹی (جی)کی ایک (1)سیٹ ، ایک قاریہ کی ایک گورنمنٹ پرائمری سکول گراں گھنول پی ایس ایچ ٹی کی ایک ،گورنمنٹ پرائمری سکول تھانواں گھنول پی ایس ایچ ٹی کی ایک ،گورنمنٹ پرائمری سکول تھانواں گھنول پی ایس ایچ ٹی کی ایک، گورنمنٹ پرائمری سکول بیدہ گورنمنٹ پرائمری سکول سانگڑہ پی ایس ٹی کی۔ ایک ایک گورنمنٹ پرائمری سکول طالبات تھانواں پی ایس ایچ ٹی کی ایک اور گورنمنٹ گلرز پرائمری سکول پپرنگ میں پی ایس ایچ ٹی اور پی ایس ٹی بارہ نشتیں خالی ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر تعلیم اور محکمہ تعیلم سے مطالبہ کیا ھے کہ نوٹس لیاجاۓاور فلفور سٹاف تعینات کیاجاۓ تاکہ غریب عوام کے نونہالوں کا مستقبل محفوظ ھوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں