مسافر کوچ الٹنے سے درجن سے زائد مسافر زخمی

لاہور سے مانسہرہ آنے والی مسافر کوچ ہزارہ ایکسپریس وے پانو انٹر چینچ پر الٹ گی۔ بارہ مسافر زخمی۔ زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تھاکوٹ کیلئے آنے والی مسافر کوچ نمبر سی آئی ڈی 2331 پانو انٹر چینج ایکسپریس وے کے قریب الٹ گی ۔
جسکے نتیجہ میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صاحبزادی دختر شریف اللہ سکنہ پارس ۔ثاقب ولدنعیم۔احمدشاہ ولد شمس الرحمان ۔عادل سکنان بٹل ۔اسامہ۔ثاقب۔سلیمان سکنان تورغر۔نور محمد سکنہ تھاکوٹ اور دیگرشامل ہیں ۔زخمیوں کوریسکیو نے ہسپتال پہنچایا جہاں معمولی زخمیوں کوطبعی امداد کے بعد گھروں کوبھیج دیا گیا ہے ۔جبکہ زیادہ زخم کھانے والے مسافروں کوہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ سٹی پولیس مانسہرہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں