نومولود بچے کا قاتل تین سال بعد گرفتار

ناجائز تعلقات سے پیدا ہونے والے نومولود بچے کو قتل کرکے جرم چھپانے کی کوشش کرنے والا مفرور ملزم گرفتار ،پولیس۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بالاکوٹ قتل اور زناء جیسے سنگین مقدمہ میں سال 2020 سے مطلوب مفرور ملزم آفرین ولد حفیظ الرحمن سکنہ حصہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ بالاکوٹ میں ناجائز تعلقات سے پیدا ہونے والے نومولود بچے کو روشن دان سے پھینک کر قتل کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔تین سال ملزم مفروری کی زندگی بسر کر رہا تھا جو آخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں