نیشنل پریس کلب کرکٹ ہزارہ کی جیت

نیشنل پریس کلب رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ،ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم نے میدان مار لیا۔
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم رپجا کو شکست دے دی۔ شاندار آلراونڈ کارکردگی پر شاکر عباسی مین آف دی میچ قرار ۔ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب رمضان فیسٹیول میں کرکٹ کا فائنل ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم اور ربجا کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ربجا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہزارہ ٹیم کے کپتان وقار عباسی اور شاکر عباسی کی شاندار بولنگ بدولت مقررہ 6اوورز میں 44 رنز بناسکی جبکہ جواب میں ہزارہ کی ٹیم کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ مقررہ اوورز میں 2وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رھے جبکہ شاکر عباسی اور ابوبکر بن طلعت ناٹ آؤٹ رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد سعد ۔وقاص الیاس اور اویس عباسی شامل ہیں اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب انور رضا کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کیلئے 60 ہزار۔صدر ہزار جرنلسٹس ایسوسی تیمور جدون اور سیکرٹری لقمان شاہ کی طرف سے 50-50 ہزار چیف ایڈیٹر روزنامہ سرگرم محمد پرویز اور نائب صدر ہزارہ جرنلسٹ عمرحیات خان کی طرف سے 20 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں