داسو ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی

داسو ڈیم پر کام کرنے واے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی میں مزید اضافی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان_داسو ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی خاطر ڈی پی او اپر کوہستان محمد خالد خان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود کا واپڈا کالونی، ڈیم ایریا پراجیکٹ کا دورہ۔
دورے کا مقصد موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کو مکمل فل پروف بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان ،ایس ڈی پی او سجاد محمد، ایس ایچ او داسو نورنبی شاہ بخاری اور دیگر پولیس آفسران دوران وزٹ ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں