عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او WHO کی صحت سہولیات

عالمی ادارہ صحت کی تنظیم WHO نے ضلع کوہستان کے ہسپتال کے لیے بڑی مقدار میں ادویات اور ٹیکنیکل سامان عطیہ کے طور پر دیئے ہیں۔ جوباقائدہ طور پر محکمہ صحت کے حوالے کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پٹن بلال ناصر سیفی نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے نمائندہ Mr Mahipala براے پاکستان کو پاکستان کوہستان میں خوش آمدید کہتے ہوے شکریہ ادا کیا کہ WHO نے بڑا تعاون کیا اور جو وقت سے پہلے ممکن ںنایا۔ اسی طرح ادویات کا بڑا سٹاک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر عثمان شاہ تحصیل ہیڈکواٹر پٹن حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہستان اور محکمہ صحت کے افسران اور عملہ موجود تھا۔
کوہستان محکمہ صحت کی کارکردگی عوام سہولیات کے پیش نظر مزید بہتر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں