آئس اور چرس کی روک تھام کے لیے شہریوں کاا حتجاج

مانسہرہ میں منشیات فروشی اور چوری کے بڑھتے واقعات کیخلاف شہریوں ک مامسہرہ پریس کے باہر احتجاجی مظاہرہ. اگر پولیس نے تین روز کے اندر منشیات فروشوں کوگرفتار نہ کیا تو روڈ بند کر کے احتجاج کریں گے۔ مانسہرہ کے نواحی گاوں ترنگڑی کے درجنوں شہریوں نے ترنگڑی میں نوجوان نسل کے آئس۔ہیروئن۔اور چرس جیسے نشہ کاشکار ہونے اورمبینہ پولیس کی ملی بھگت سے سرعام منشیات فروشی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر محمدنزاد۔محمدشعیب اور دیگر نے کہاکہ مبینہ طور پر پولیس کہ ملی بھگت سے منشیات فروشی کاکاروبار عام ہوگیا ہے جس نےکئی نوجوانوں کا نشہ کاعادی بنا کر انکی زندگیوں کوتباہ کردیا ہے جس سے چوری کے واقعات بھی عام ہو گے ہیں آج ہم نے پولیس کوتحریری طور پرمنشیات فروشوں کی گرفتاری کے مطالبہ سے اگاہ کیاہےاگر تین روز تک منشات فروش گرفتار نہ ہوئے توروڈ بند کر کے عوام احتجاج کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں