مانسہرہ ڈاٹ کی خبر پر سرکار نے ایکشن لے لیا

مانسہرہ ڈاٹ کام(mansehra.com) کی خبر موثر ثابت ہوی اور ایبٹ آباد بورڈ نے خبر پر ایکشن لے لیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مانسہرہ بیدڑہ اور محلقہ علاقہ جات کے مکینوں کے مطالبہ پر ایبٹ آباد بوڈ نے امتحانی مرکز دینے کا اعلان کر دیا، جس پر ممبر سابق ضلع کونسل محسن خان اعوان، کونسلر میاں وقاص قریشی اور دیگر اہل علاقہ ، طلباء اور والدین نے بیدڑہ میں میٹرک امتحانی سنٹر کےقیام کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر سیکرٹری بورڈ ظفر ارباب عباسی اور کنٹرولر امتحانات بابر ایاز نے فوری عمل کر کے اپنی پیشہ وارانہ خدمات کا لوہا منوایا جس پر اہلیان علاقہ ، دیبگراں اور سرائیں کے مکین ایبٹ آباد بوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی آواز سن کر انصاف قائم کیا جو قابل تحسین ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بیدڑہ اور دیبگراں کے عوام نے BISE بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد سے گاوں بیدڑہ مانسہرہ ہای سکول کے لیے میٹرک امتحانی مرکز قائم کرنے کا بڑا مطالبہ بذریعہ میڈیا کیا تھا ۔ والدین اور طلباء کی آواز موثر ثابت ہوی۔ اہلیان علاقہ نے بورڈ انتظامیہ اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں