یوم شہادت حضرت علی کانفرنس

مولانا امجد سعید قریشی نے یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر انکی عظمت اور مقام خاتم النبیین حضرت محمد صلی الله علیہ و آل وسلم پر روشنی ڈال کر محفل کا حسن نکھار کر رکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی سالانہ تاجدار ولایت وشھادت حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کانفرس بمقام سادت ھاوس اسلام آباد سادات لینڈ لیکنرز H13 میں انعقاد پزیر ھوی جس میں پاکستان کے طول وعرض سے جملہ مسالک کے علماء مشائخ نے شرکت کی. ھزارہ کے پی کے سے خطیب ھزارہ علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری مشائخ اتحاد کونسل پاکستان نے خطاب فرمایا.
اور یہ کانفرس سید زبیر شاہ کاظمی کی سرپرستی میں اور اس محفل کی نگرانی سیاسی وسماجی شخصیت مرکزی رہنما تحریک انصاف پاکستان پیر سید آفتاب شاہ کاظمی CO سادات لینڈ لینکرز اسلام آباد نے کی . اس موقع پر علامہ امجد سعید قریشی ،علامہ سید یوسف شاہ علامہ سید جعفر شاہ ،علامہ سید نثار شاہ، علامہ سلیم بٹگرامی ،علامہ سید مزمل شاہ، علامہ سید مظہر شاہ ،علامہ سید قاٸم علی شاہ نے شرکت کی اور اظہار خیال فرمایا حضرت مولا علی کرم اللہ وجہ الکریم کی شان اور شھادت کے حوالے سے علماء کرام نے عوام الناس کو پیغام دیا۔ سید آفتاب شاہ کاظمی نے جملہ علماء کرام اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی نے فرمایا میں قبلہ شاہ صاحب کو بہترین کانفرس کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ھوں اور جملہ مسالک کے علماء کو محبت مولا علی پر جمع کرنا یہ شاہ صاحب کی اجتماعی سوچ ھے خدا وند ان کو سلامت رکھے اس کانفرس سے عوام الناس کو یہ پیغام دیا جس طرح باقی خلفاء راشدین کے ایام مناۓ جاتے ہیں اس طرح گج وج کے مولا علی کا یوم شہادت ھو یا یوم ولادت ھو مناٸی جاۓ۔ مولا علی پاک کسی ایک مسلک کے امام نہیں ہیں بلکہ تمام مومنین کے امام ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں