تاجر کو دکان کھولتے وقت چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

مانسہرہ تھانہ خاکی کی حدود میں 29 سالہ یاسر ولد امجد کو چھریوں سے وار سے قتل کردیا ۔قتل کرنے والے سفاک قاتل انور زیب عرف پولا ولد کالو سکنہ شیرپور کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقتول کے والد امجد نے تھانہ خاکی کو رپورٹ کی کہ وہ کل مورخہ 09.04.2023 کو اپنی سپر کیری میں مرغیاں لوڈ کرکے شیرپور اپنی دوکان پر پہنچا ۔دکان کھول رہا تھا کہ مسمی انور زیب ولد کالو ہاتھ میں چھری لے کر آیا اور مجھ سے زبردستی پیسے مانگنے لگا۔میں ڈر کے مارے بھاگا اور شور شرابہ کیا تو میرا بیٹا میرے شور کی آواز سن کر باہر آیا۔جسکو انورزیب نے چھاتی پر بائیں جانب چھری کے وار کرکےزخمی کیا اور خود بھاگ گیا۔
تھانہ خاکی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی عرض سے چھاپہ زنی شروع کی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم انورزیب عرف پولا ولد کالا کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں