بازار وں میں خواتین کے لیے لیڈیز پولیس عملہ تعینات کر دیا

مانسہرہ اے ایس۔پی نایاب رمضان نے ماہ رمضان میں سیکیورٹی امور کے حوالے سے انجمن تاجران مانسہرہ کے صدر حاجی ہارون الرشید اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف کے ساتھ میٹنگ کی اور خواتین مارکیٹس کھلا بازار اور کشمیری بازار کا دورہ کیا، بازار کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انھوں نے انجمن تاجران سےبھی ملاقات کی اور پولیس سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اے۔ایس۔پی نایاب رمضان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس نے ضلع کے تمام مصروف بازاروں میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کرلئیے ہیں جبکہ رش والے بازاروں میں رمضان کے آخری عشرہ میں لیڈیز پولیس تعینات رہے گی تاکہ خواتین کو ایسا ماحول فراہم کیاجاسکے جس میں وہ اپنی خریداری بلاخوف و خطر کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں