عدم برداشت نے زندگی کا چراغ گل کر دیا

عدم برداشت نے معاشرے کو ڈبو دیا، ایک اور قیمتی انسانی جان ضائع ۔مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود بید ڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ، دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بیدڑہ کے مقام پر جھگڑے کے نتیجے میں گولی لگنے سے سینتالیس سالہ شبیر حسین ولد عرفان سکنہ کھنڈا کھوہ یو سی ترپی جان بحق ہو گیا جس کی نعش کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لائی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے دو افراد جاوید عرف چڑیا اور زرید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ابتدای اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ معمولی توں تکرار پر ہوی۔
جاے قتل گاوں بیدڑہ کے مین چوک بازار نزد پرانا قبرستان ہوی۔ اور مقتول کا تعلق سرن پار علاقہ تناول سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں