آج یوم تحفط ناموس رسالت اعلان کی حمایت ہے مانسہرہ بار

یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے اعلان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ نے پریس ریلیز جاری کر دی۔ صدر بار محمد رفیق یوسف ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری اظہر سجاد ایڈووکیٹ نے پریس ریلیز پر مہر ثبت کر دی ۔ ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ نے تحریک تحفظ ختم نبوت کی قیادت کی طرف سے ملاقات پر آج بروز جمعتہ المبار 7 اپریل کو یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے اعلان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پریس ریلیز مطابق سوشل میڈیا پر دین اسلام، نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم ، امہات المئومنین رضہ،اہل بیت اطہار رضہ، صحابہ کرام رضہ، مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ، نظریہ پاکستان اور پرچم اسلام کی عالمی قوتوں کی جانب سے منظم اور سوچے سمجھے منصوبہ بندی کے تحت آے روز سنگین ترین توہین آمیز مواد بذریعہ سوشل میڈیا پھیلایا جا رہا ہے۔ جس کا واضح مقصد نئی مسلمان نسل کو سازشی طور پر گستاخانہ مہم کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کا واضح ثبوت یہ ہکہ ابھی تک گستاخانہ مواد شائع کرنے کے جرم میں اداروں نے 119 غلیظ ترین گستاخ گرفتار کئے۔ جس میں سے 11 مقدمات کا فیصلہ ہو کر سزاے موت سنای گئ ہے لیکن عمل باقی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اسی طرح لیگل کمشن آن بلاسفیمی پاکستان کی تحقیق کے مطابق ایسے بدبختوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جو متعلقہ اداروں اور حکومت کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق اس سلسے میں تحریک تحفظ ختم نبوت کی قیادت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کی کابینہ سے ملاقات کر کے تفصیلی آگاہی دی۔ گستاخانہ مواد کی روک تھام کے اس سلسلے کی آگاہی کے لیے لیگل کمشن آن بلاسفیمی پاکستان کی جانب سے 7 اپریل بروز جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے اعلان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتی ہکہ گستاخان رسولؐ کو کڑی سے کڑی سزا دی جاے اور ایسا عمل طے کیا جاے کہ کسی شخص کو گستاخی رسول صل اللہ علیہ و سلم کرنے کی جراءت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں