BISE ایبٹ آباد میٹرک امتحانی مرکز پر غور کرے۔شہری

جدید دور میں قدیم گاوں بیدڑہ کا ہای سکول میٹرک امتحانات سنٹر سے محروم تعلیم کے علمبرداروں سے بڑا سوال کرتا ہے۔ گاوں بیدڑہ، اور دیبگراں کے وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ (BISE) سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختیارات اور نظریہ ضرورت کے تحت حالیہ میٹرک امتحانات کا سنٹر بیدڑہ ہای سکول مانسہرہ میں قائم کریں ۔جیساکہ گجر گلی تا سرن علاقہ ہزاروں کی آبادی پر مشتمل ہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال 2 بچے امتحان دینے مانسہرہ جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوے۔
علاقہ مکینوں نے ایبٹ آباد بورڈ سےطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبہ پر عمل کر کے تعلیم میں آسانی پیدا کی جاے۔
واضح رہے کہ طلبہ طالبات کو اچھے نمبرز حاصل کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر آرام دہ رکھا جاتا ہے نہ کہ امتحانات کے لیے گھر سے دور مسافت پر سنٹر قائم کر کے اذیت دی جاتی ہے۔
اہل علاقہ کے علاوہ اہل علم نے بھی بورڈ حکام سےمطالبہ کیا کہ بیدڑہ ہای سکول مانسہرہ میں میٹرک کے لیے سنٹر قائم کیا جائے تا کہ بچوں کو سفر کی اذیت سے چھٹکارا ملے اور وہ ذہینی اور جسمانی relax رہ کر اچھے نمبرز حاصل کر پائیں۔ ورنہ دور سنٹر ہونے کی وجہ سے ان کا استحصال ہو گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں