صدر بار کی کامیابی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ مانسہرہ یاسر خٹک اور شفقت خان ایڈووکیٹ نے اپنے استاد محترم نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار محمد رفیق یوسف ایڈووکیٹ کو کامیابی پر مبارک پیش کی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے نو منتخب صدر کو پھولوں کے ہار بھی پہناے۔
اس موقع پر شفقت خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ نو منتخب کابینہ بار کو وکلاء کا اعتماد جیتنے پر کریڈیٹ پیش کرتے ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء کی امیدوں پر پورا اتر کر بار کا تقدس برقرار رکھیں گے۔ میڈیا کی طرف سے ایک سوال پر شفقت خان نے کہا کہ بار نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے جس سے عوام ، میڈیا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں