رمضان آٹا پوائنٹس برائے عوام اور سرکار

ضلعی انتظامیہ و محکمہ خوراک نے رمضان پیکج سے محروم علاقوں کوشامل کرنے کیلئے پہلے سے چلنے والے پوائنٹس پر کوٹہ کم کردیا ،بلدیاتی نمائندوں کی آٹا کی منصفانہ تقسیم کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ کےویلج چئیرمینز کے وفد نے امیدوارتحصیل پریذائیڈنگ ملک ممتاز کی قیادت میں جنمیں آصف خان ۔بشارت علی ۔اکمل خان ۔عبدالقیوم۔نویدتنولی۔شیرازارشاد۔عثمان خالد نے اے ڈی سی بابر تنولی۔اے سی قرات العین سے ملاقات کی اور آٹا فری تقسیم میں نظر انداز کی جانے والی ویلج کونسلز اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ فری آٹا کی فراہمی کو غیر سیاسی بنیادوں پرمنصفانہ بنایا جائے۔ اے ڈی سی اور اے سی مانسہرہ نے بتایا کہ پوائنٹس کی لسٹیں نئے سرے سے تشکیل دیکر آبادی کے تناسب سے کوٹہ مقرر کیاجارہا ہے اور ہرویلج کونسل میں ایک پوائنٹ ضرور دیاجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں