پاک آرمی کے خلاف باتیں کرنے والوں کو عوام کی طرف سے الرٹ جاری

مانسہرہ ختم نبوت چوک میں گزشتہ روز قومی امن کونسل ھیومن راٸٹس برائے بین المذاھب ھم آہنگی ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام پھلڑہ میں سات سالہ بچے کے ظالمانہ قتل کے خلاف اور استحکام پاکستان کے حق میں ریلی نکالی ،جس سے خطاب کرتے ھوئے ڈویژنل چیئرمین قومی امن کمیٹی ساجد تنولی،میڈیا ایڈوائزر کامران کامی،ضلعی واٸس چیئرمین بشیر جلالی سمیت صاحبزادہ احمد،سید کبیر شاہ،سید زاکر شاہ،قاضی طیب،ابرار تنولی و دیگر نے کہا کہ سات سالہ بچے کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ مقتول بچے مصطفےٰ کے کیس کو آرمی کورٹ میں چلایا جائے،ھم مصطفےٰ کے قاتلوں کو پکڑنے پر ڈی پی او مانسہرہ و پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات ختم کئے جائیں اور پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے حوش کے ناخن لیں۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے پاکستانی عوام اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں مقررین نے کہا کہ پاک فوج اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ھے،ریلی کے دوران بچوں کے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باددرج تھا۔ مقررین نے معصوم مصطفےٰ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا کا ۔طالبہ کیا۔ اس موقع پر ریلی میں شریک عوام نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج پائندہ باد،اداروں کی تذلیل بند کرو کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی کے اختتام پر امت مسلمہ و ملک کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں