مانسہرہ میں سیاسی اپ سیٹ

مانسہرہ : مانسہرہ میں سیاسی اپ سیٹ کیلیۓ جمیعت علماۓ اسلام اور پاکستان تحریک انصاف میں آٸندہ کے الیکشن کیلیۓ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ۔ ذراٸع کے مطابق ایک قومی اسمبلی اور دو صوباٸ سیٹیں JUI اور ایک قومی اور تین صوباٸ PTI کو دینے کیلیۓ مشاورت جاری ہے ذراٸع کے مطابق کافی حد تک مذاکرات ہو چکے ہیں۔

اور ضلع مانسہرہ میں جے یو آٸ اور پی ٹی آٸ کے درمیان یہ دوریاں حتم کرنے میں آل چیٸرمین اتحاد کا اہم رول ہے اور جس طرح تحصیل پریزاٸیڈنگ کیلیۓ یہ ایک پلیٹ پر ہیں اسی طرز پر جنرل الیکشن میں اتحاد کیلیۓ رابطے جاری ہیں ذراٸع کے مطابق آنے والے الیکشن میں یہ دونوں جماعتیں ضلع مانسہرہ کیلیۓ درج بالا فارمولے کو حتمی شکل دے دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں