ایبٹ آباد میں ضلع بھر میں قائم پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 292 کر دی گئی

ایبٹ آباد : حکومت کی جانب سے رمضان خصوصی پیکیج کے تحت شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا عمل جاری۔

آٹے کی فراہمی کے دوران شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیےضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں قائم پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 292 کر دی گئی۔

رمضان خصوصی پیکج کے تحت شہری 8171 پر ایس ایم ایس کے زریعے تصدیقی میسج موصول ہونے کے بعد قریبی پوائنٹ پر تشریف لے جائیں جہاں انہیں 10 کلو گرام کے 3 تھیلے مفت فراہم کیے جارہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں پوائنٹس کا معائنہ اور لوگوں کے مسائل کو موقع پر حل یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں