ایک اڈہ اور دو این او سی کیس نے فساد کھڑا کر دیا

مانسہرہ(ڈیسک نیوز) ٹی ایم اے نے ایک اڈہ کے لیے 2 این او سی جاری کر کے علاقہ میں بڑا مسلہ کھڑا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بفہ میں ٹی ایم اے نے ایک اڈہ کیلۓ دو این اوسی جاری کرکے علاقہ بھر کیلۓ امن اومان کا بہت بڑا مسلہ کھڑا کردیا ہے۔ علاقہ بھر میں شدید کشیدگی پیدا ھوگی، خون خرابہ کا خدشہ پیدا ھو گیا ۔ان خیا لات کا اظہا سابق امیدوار قومی اسمبلی نیاز سر خیلی اور عمائدین علاقہ کے ایک وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوۓ کیا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او بفہ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے علاقے کاامن داٶ پر لگ گیا ہے ۔ ٹی ایم اے بفہ نے چند ماہ قبل غلط نقشہ جات پاس کر کے داخلی اور خارجی راستے بنانے کی کوشش کی جس نے انتہائی پرامن علاقے کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ھے اورجس سے علاقے میں خون خرابے کا اندیشہ پید اھو گیا ھے ۔عمائدین علاقہ نے ٹی ایم او بفہ کو خبردار کرتے ھوۓ کہا کہ ٹی ایم بفہ انتشار پر مبنی پالسیا ں فوری طور پر ترک کرے جس سے پرامن ترین علاقے کا امن اومان دوباہ بحال ھوسکے۔ اس موقع پر نیاز خان سرخیلی نے کہا ٹی ایم او بفہ ایک سرکاری ادراہ ہےجس کوکوئی بھی اقدام کرنے سے پہلے عوام کی فلاح بہود کا بھر ہو خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جانی ومالی نقصان ھوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے بفہ پر عائد ھوگی ،یہ کیسے ممکن ھے کہ ایک مقام پر دو اڈوں کی این او سی جاری کی جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں