آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور

ہریپور : ڈی ایس پی سرکل خانپور کا آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور کے عہدایداران سے میٹنگ ۔

ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور کے عہدایداران سے میٹنگ کی ۔ آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور کے عہدایداران نے تعیناتی پر مبارکباد دی ۔ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہری پور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

ڈی ایس پی سرکل خانپور نے آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور کے عہدایداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس اور تاجر برداری کی باہمی مشاورت سے سیکورٹی کے موئثر انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں مزید اپنی مارکیٹوں اور دوکانوں میں سیکورٹی نظام کو مزید موئثر کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور سیکورٹی کے لئے چوکیداران کا بندوبست کرنے کی تلقین بھی کی۔

تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے بچا جاسکے۔ آخر میں آل ٹریڈ ایسوسی ایشن خانپور نے پولیس کی جانب سے تاجر برداری کے لئے سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں