ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیولوجی میں جدید ترین مشینز نصب

ایبٹ آباد : ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیولوجی میں جدید ترین ETT اور ECHO مشینز نصب کر دی گئی جدید ترین 7.3 ملین مالیت کی ETT اور ECHO مشینز شعبہ کارڈیولوجی میں دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور علاج میں مفید ثابت ہوں گی۔

شعبہ کارڈیولوجی میں جدید ترین ETT اور ECHO مشینز نصب ہونے سے مارکیٹ میں 4000 روپے کا ہونے والا ٹیسٹ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صرف 350 میں کیا جائے گا۔

موجودہ دور میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا مقصد صرف اور صرف ہسپتال میں آنے والی عوام کے لئے سہولیات پیدا کرنا ہے۔ تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو دوسرے شہروں کی طرح جدید ترین ٹیکنالوجی سے علاج مہیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں