صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی

ایبٹ آباد : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی آئی ایم یو ہیلتھ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔

محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کےحوالے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بنیادی مرکز صحت سٹاف کی مکمل تعیناتی کے حوالے سےہدایات جاری کیں۔ اس کےعلاوہ تمام بنیادی مرکز صحت اور آر ایچ سی میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈی ایچ کیو، بنیادی مرکز صحت، آر ایچ سی میں سٹاف کی تعیناتی، جنرل ڈیوٹیوں کے خاتمے اور شہریوں کو سہولیات اور بہترین میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ صحت کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔

آئی سی یو، ڈی ایچ کیو کی بہتری، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو موثر بنانے، تمام مراکز پر ادویات کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کی موجودگی، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی، آلات کی دستیابی، بجلی کی ہمہ وقت فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ہدایت کی۔

آئی ایم یو کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری، صفائی، ایکسرے پرنٹ آوٹ، ادویات اور مشینری کی فراہمی، بائیو میٹرک سسٹم کی تعیناتی، تمام ہیلتھ فسیلٹیز کو ادویات اور مشینری کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کو صحت کے حوالے سے سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر سید صہیب شاہ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹراشفاق، ڈاکٹر یاسر، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ،انچارج ہیلتھ سروسز ڈی ایچ او آفس نور صبا، اینٹومالوجسٹ عافیہ خان، ڈی او پاپولیشن ایبٹ آباد اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں