تھانہ صدر کی حدود میں دوست سے اچانک گولی چلنے سے نوجوان جانبحق

مانسہرہ : مانسہرتھانہ صدر کی حدود میں نہانے جانے والے 6 دوستوں میں سے گولی چلنے سے ایک دوست شدید زخمی ہونے پر کنگ عبد الله ہسپتال لایا گیا جہاں سے ایبٹ آباد کمپلیکس ریفر کیا گیا اور زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جانبحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز 6 نوجوان دوست رمضان کا روزہ گزارنے تھانہ صدر کی حدود شہلیہ مسافر کھٹہ گئے جہاں پر ملزم نوجوان منیب سے اچانک گولی چلنے سے مقتول نوجوان کاشف عرف منا سکنہ محلہ گلفام شدید زخمی ہوا ۔

جسے شدید زخمی حالت میں کنگ عبد الله ہسپتال لایا گیا جہاں سے أسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا مگر مقتول نوجوان کاشف عرف منا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جانبحق ہوگیا تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کرتے ہوے 5 دوستوں کو گرفتار کرتے ہوے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں