تھانہ سٹی کی حدود میں زمین کا جعلی سٹام بنا کر پلاٹ پر قبضہ کرنے والا ملزم گرفتار

مانسہرہ : تھانہ سٹی کی حدود میں زمین کا جعلی سٹام بنا کر پلاٹ پر قبضہ کرنے اور جگہ کو کرایہ پر دے کر کرایہ وصول کرنے والے محلہ اپر چنئ کے رہائشی عاطف خان ولد جان محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ کنگڑ کے رہائشی محمد یوسف نامی شخص نے تھانہ سٹی میں رپورٹ کروائ کہ سائل روزگار کے سلسلہ میں قطر میں مقیم ہے۔

اور اپنی جمع پونجی سے پکھوال روڈ پر 15 مرلہ کا پلاٹ لیا تھا جس پر عاطف نامی شخص نے جھوٹا سٹام بنا کر میری جگہ کسی افغانی کو کرایہ پر دے دی ہے اور تقریبا 2 سال سے جگہ کا کرایہ بھی لے رہا ہے۔

اب پلاٹ خالی کرنے کا کہنے پر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔رپورٹ پر کاروائ کرتے ہوۓ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عاطف کو گرفتار کرکے تفیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں