ہریپور تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران کی میٹنگ

ہریپور : ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی شعبہ تفتیش کے افسران سے میٹنگ.ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی انوسٹی گیشن یوسف خان کی شعبہ تفتیش کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد یوسف خان کے علاوہ تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تفتیشی افسران کی کارکردگی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کو تفتیشی افسران نے ان ٹریس و زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پولیس کاکام انصاف پر مبنی تفتیش کو ہر صورت عمل میں لانا ہے۔

کوئی بھی وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر جیوٹیکنگ اور دیگر شوائد کو اکھٹا کرکے محفوط کریں تاکہ ان کو مقدمہ میں شامل تفتیش کیا جاسکے۔ ان ٹریس مقدمات میں جدید سائنسی و تکنیکی پہلوؤں اور اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ٹریس کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

اسی طرح مقدمات کو جوڈیشل پالیسی کے تحت 14 یوم کے اندر چالان دیں۔ زیر تفتیش مقدمات میں میرٹ کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ مظلوم کی دادرسی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں جائیں۔

مقدمات میں تفتیش کے سلسلے میں آںے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں۔ بدعنوانی و کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کیجائے گی۔ اگر پولیس آفیسر کے متعلق کسی قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں