جدباء میرا میں ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کا کھلی کچہری کا انعقاد

تورغر : ضلع تورغر کے علاقے جدباء میرا میں ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کا کھلی کچہری کا انعقاد۔

عوام کی شکایات اور انکے مسائل کے حل اور سنوائی کے لئے ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت کی ضلعی محکموں کے افسران کے ہمراہ عوام کی دہلیز پر حاضری۔

کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو اپنے تمام تر مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کے بیشتر مسائل کو موقع پر حل کیا اور غورطلب مسائل کے لئے متعلقہ محکموں کو فوراً پلان مرتب کرنے کی ہدایات صادر کیں۔

ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کھلی کچہری کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں